Thursday, July 12, 2018

ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آگئی

Image result for reham khan book

ریحام خان کی کتاب پی ڈی ایف میں ڈونلوڈ کیجئے

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب نے لانچ ہونے سے قبل ہی ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں اپنی آپ بیتی کے ساتھ ساتھ عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں سے متعلق کچھ گھناؤنے دعوے کیے ہیں جس پر ریحام خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ریحام خان کی کتاب میں موجود مواد پر مشتمل صفحہ صفحات کے نمبرز کےساتھ پہلے ہی منظر عام پر آ چکا ہے
 نجی ٹی وی چینل کے پروگرام اینکرنے یہ سب پڑھ کر بتایا اور کہا کہریحام خان نے اپنی کتاب کا آغاز اس طرح کیا ہے اور یہ غالباً ان کی پہلی شادی سے ہی متعلق لکھا گیا ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان کیسے ان کو مارا پیٹا کرتے تھے اور ان پر تشدد کرتے تھے۔
پہلے شوہر کے تشدد سے متعلق ریحام خان کئی بار تذکرہ کر چکی ہیں، لیکن ڈاکٹر اعجاز رحمان نے اس بات کی تردید کی اور کہا کہ یہ سب بے بنیاد اور جھوٹ ہے۔ واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں اپنی دونوں شادیوں اور ان دونوں شادیوں کی ناکامی کی وجوہات کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ ریحام خان کی یہ کتاب مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی متنازعہ ہو چکی ہے، ریحام خان کی کتاب میں عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں پر عائد کیے جانے والے گھناؤنے الزامات کی وجہ سے ان کو گذشتہ روز قانونی نوٹس بھی بھجوایا گیا۔